انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے آخری دن تماشائی بھی آپس میں الجھ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز اب ختم ہو چکی ہے۔
انگلینڈ نے یہ سیریز یکطرفہ انداز میں 3-0 سے جیت لی ۔ انگلش ٹیم نے سیریز میں جارحانہ کرکٹ کھیلی اور کیویز کی ٹیم ان کے سامنے کہیں نہیں ٹھہر سکی۔
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہر شعبہ میں مات دے کر سیریز پر قبضہ کر لیا۔ سیریز میں جہاں جونی بیئرسٹو کی جارحانہ بلے بازی دیکھنے کو ملی تو وہیں میچ کے دوران شائقین میں بھی جوش و خروش نظر آیا۔
میچ کے دوران لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کچھ شائقین کی آپس میں جھڑپ بھی ہوگئی اور جم کر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس کو مداخلت کرنی پڑی.
اس جھڑپ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں شائقین آپس میں لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر شائقین ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
Advertisement
Gazza getting rowdy at headingley pic.twitter.com/ClxT7zkTRn
— Alex Buxton (@buxton_13) June 26, 2022
ادھر انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔
انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بیئرسٹو نے دوسری اننگز میں جم کر بلے بازی کی۔
پہلی اننگز میں بیئرسٹو نے 157 گیندوں پر 162 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں 161 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 44 گیندوں پر 71 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔