فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ائیر پورٹ ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے سبب ہڑتال کردی ہے جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں چارلس ڈی گاؤلی ایئرپورٹ اور دیگر ایئرپورٹس پر ملامین بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافے نہ ہونے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
اس حوالے سے فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے چارلس ڈی گاؤلی ایرپورٹ اور اورلی ایئرپورٹ پر سترہ فیصد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملازمین تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ صرف تین فیصد اضافے پر راضی ہے۔
ایئر پورٹ پر فائر فائٹرز بھی ہڑتال میں شریک ہیں اور انہوں زبردستی رن وے بند کرانے کی کوشش کی۔
Advertisement
یونین رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اتوار تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یاد رہے، مغربی ممالک مں مہنگائی کی لہر کے سبب ملازمین کی ہڑتالیں جاری ہیں۔ برطانیہ میں ریلوے ملازمین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے سبب ہڑتال کا اعلان کردیا تھا۔ جس کے بعد برطانیہ میں معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے تھے۔