عمران خان کا 35 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ جو ان سے پہلے کوئی اور پاکستانی نہ کرسکا

107

سابق وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  عمران خان  نے آج کے دن 35 سال قبل ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا جو ان سے پہلے کوئی پاکستانی نہ کرسکا تھا۔

35 سال قبل آج کے دن یعنی 4 جولائی کوعمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔

ان کے اس عظیم اعزاز کی یادیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

عمران خان نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جیک رچرڈز کی وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

اس میچ میں عمران خان نے پہلی اننگز میں 37 رنز کے عوض 3 اور دوسری اننگز میں 40 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پاکستان کی جانب سے 88 ٹیسٹ میچز میں 362  اور 175 ون ڈے میچز میں 182 وکٹیں حاصل کیں۔

ان ہی کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }