بھارت نے انگلینڈ کو برمنگھم ٹیسٹ میں جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارتی ٹیم نے 125 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
چتیشور پجارا 66 اور رشابھ پانت 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔
رویندرا جدیجا 23، ویرات کوہلی 20، شریاس ایئر 19، محمد شامی 13، ہنوما وہاڑی 11، جسپریت بمراہ 7 جبکہ شبھمان گل اور شردل ٹھاکر 4،4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد سراج 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے 4، اسٹورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس نے 2،2 جبکہ جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Advertisement
Target set
Can England chase this down? #WTC23 | #ENGvIND | https://t.co/wMZK8jWQP3 pic.twitter.com/GZaS5PVkLl
— ICC (@ICC) July 4, 2022
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جونی بیئر اسٹو (106) کی سنچری کی بدولت 284 رنز بنائے تھے۔سیم بلنگز 36 ، جو روٹ 31 اور کپتان بین اسٹوکس 25 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔
میتھیو پوٹس 19، اولی پوپ 10، زیک کرولی 9، ایلکس لیز 6 ، اسٹورٹ براڈ ایک اور جیک لیچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔ جیمز اینڈرسن 6 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، محمد شامی نے 2 اور شردل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو بھارت نے 98 رنز پر نصف ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے باوجود 416 رنز بنا ڈالے تھے۔
رشابھ پانت 146 اور رویندرا جدیجا 104 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان جسپریت بمراہ 31 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔
ہنوما وہاڑی 20، شبھمان گل 17، محمد شامی 16، شریاس ایئر 15، چتیشور پجارا 13، ویرات کوہلی 11، محمد سراج 2 اور شردل ٹھاکر ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 5، میتھیو پوٹس نے 2جبکہ اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔