ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا

154

ایشیاء کپ 2022 اپنے شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو گرین سگنل مل گیا، ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا، ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد ایشیاء کپ 2022 کسی اور ملک منتقل کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں سیاسی بحران، ایشیاء کپ 2022 کسی اور ملک منتقل کرنے پر غور

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش پہلے ہی ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں جبکہ یو اے ای، نیپال، عمان، ہانگ کانگ کوالیفائنگ راونڈ میں شامل ہے۔

Advertisement

ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایشیاء کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

یاد رہے کہ آخری بار ایشیاء کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا، ایشیاء کپ 2020 کا ایڈیشن کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }