ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، زمبابوے نے سنگاپور کو شکست دے دی

55

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سکندر رضا کی نصف سنچری کی بدولت زمبابوے نے سنگاپور کو 111 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں زمبابوے نے باآسانی شکست دے دی۔

پاکستانی نژاد سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 40 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔

زمبابوے کے جنوبی شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ میں سنگاپور نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

زمبابوے نے سکندر رضا کے 87، شان ولیمز کے 53 اور کپتان کریگ ارون کے 34 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کی مدد سے 236 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سنگاپور کی ٹیم 125 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

Advertisement

زمبابوے کے ٹینڈائی چتارا نے 3 اور بلیسنگ مزاربانی نے 2 وکٹیں لی۔

پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے اور پاکستان میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے کھلاڑی رضا نے مین آف دی میچ پرفارمنس دی، ان کی اننگ میں پانچ چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

سکندر رضا نے میچ کے بعد کہا یہ ایک زبردست آغاز تھا، کوچ نے نہ صرف ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے بلکہ اسے یکساں طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ہمارا مقصد آسٹریلیا کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }