انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کئی ریکاڑد توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق تیز جسپریت بمرا نے ایک غیر معمولی اسپیل میں صرف 19 رنز کے عیوض 6 وکٹیں حاصل کی اور اوول میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو چیر دیا۔
جسپریت بمرا نے 2018 میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کلدیپ یادیو کے 6/25 کے ریکارڈ پر قبضہ کرتے ہوئے، انگلینڈ میں ایک بھارتی بولر کا ون ڈے میں بہترین بولنگ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بمراہ ون ڈے کی تاریخ میں تیسرے بولر ہیں جو کم رن دے کر زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں، پہلے نمبر پر اسٹیورٹ بنی (6/4) اور دوسرے نمبر پر انیل کمبلے (6/12) ہیں۔
جسپریت بمرا 10 بھارتی بولرز کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے ون ڈے میں ایک اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پہلے بولنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے حالات کا بہترین استعمال کیا اور بمراہ نے دوسرے اوور میں ڈبل وکٹ میڈن کے ساتھ اپنی بھڑاس نکالی اور جیسن رائے اور جو روٹ کو صفر پر حاصل کیا۔
Advertisement
اس کے بعد بمرا نے خطرناک جونی بیئرسٹو کو آؤٹ کیا اور لیام لیونگسٹون کو بھی پویلین واپس بھیجا۔ اور پھر 7.2 اوورز میں 3 میڈن اوورز اور صرف 19 رنز دے کر 6 وکٹوں پر اپنا قبضہ جمایا.