بائیڈن نے اسرائیل کی عرب سمٹ میں شمولیت کی امید ظاہر کردی

48

امریکی صدر جو بائیڈن ہفتے کے روز سعودی عرب میں عرب رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے اسرائیل کی عرب سمٹ میں شمولیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس خطے میں زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو شامل کرنے کی بہت ضرورت ہے اور یقینی طور پر اسرائیل کے پاس اہم فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتیں ہیں جس کی ان عرب ممالک کو ضرورت ہے۔

امریکی انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ کو امید ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اوپیک کی پیداوار میں اضافہ دیکھے گا۔

بائیڈن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خلیج میں تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک پر مزید تیل کی پیداوار کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ اوپیک پلس اتحاد میں روس بھی شامل ہے اور اس کا اگلا اجلاس 3 اگست کو ہو گا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ  وہ اس بات کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ چین اور روس کے لیے مشرق وسطیٰ میں کوئی خلا پیدا نہ ہو۔

Advertisement

 

انتظامیہ کے ایک اور سینئر اہلکار نے کہا کہ بائیڈن اعلان کریں گے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ایک  ارب ڈالر کی قریبی اور طویل المدتی فوڈ سیکیورٹی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے، خلیجی ریاستوں نے یوکرین کے تنازع میں روس کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے اور اب وہ بدلے میں امریکہ سے اسٹریٹیجک تعلقات کے لیے ٹھوس وابستگی کی خواہاں ہیں۔

دوسری جانب، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی شرائط اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ہونے والے بالواسطہ امریکا-ایران مذاکرات سے باہر کیے جانے کی وجہ سے مایوس ہوئے ہیں۔

ریاض میں قائم گلف ریسرچ سینٹر کے چیئرمین عبدالعزیز ساگر نے کہا کہ سعودی قیادت اور دیگر خلیجی رہنماؤں کی جانب سے سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ وہ امریکی پالیسی اور خطے کے حوالے سے اس کی سمت کی وضاحت چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }