بھارت: بندروں کا حملہ، معصوم بچے کی جان لے گیا

101

بھارتی ریاست اترپردیش میں بندروں نے حملہ کر کے چار ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں ننھے بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کا ایک غول اچانک رہائشی عمارت کی چھت پرآگیا، اس وقت ننھے بچے کے والد نردیش اپادھیائے اپنی اہلیہ کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے، ان کے ساتھ ان کا 4 ماہ کا بیٹا بھی تھا جس پر بندروں نے دھاوا بول دیا۔

بندروں کو دیکھ کر جوڑے نے انہیں بھگانے کی کوشش کی، لیکن ناکام ہو گئے، والد نردیش کے ہاتھوں میں اس کا نومولود بیٹا تھا۔

 والد کا کہنا ہے کہ جب بچے کیلئے خطرہ محسوس کیا تو فوراً سیڑھیوں کی طرف بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔

والد کے پہنچنے سے ہیلے ہی ایک بندر نے تیزی سے بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، اور معصوم ننھا اسی وقت دم توڑ گیا۔

Advertisement

بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما نے کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمۂ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }