پاکستان کے افتتاحی بلے باز شرجیل خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کشمیر پریمئیر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی کے دو نئے اسٹروکس متعارف کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مشہور ہونے والے اوپنر بلے باز شرجیل خان نے اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی محدود اوورز کی ٹیم میں واپسی کے خواہاں ہیں۔
شرجیل خان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی گیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران دو نئے اسٹروکس متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔
شرجیل کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین میری فٹنس اور مہارت کی بہتر سطح کا مشاہدہ کریں گے جہاں میں نے دو نئے ٹی ٹوئنٹی شاٹس تیار کیے ہیں اور کشمیر پریمیئر لیگ میں ان کی نقاب کشائی کروں گا۔
Advertisement
بائیں ہاتھ کے بلے باز شاجیل خان کشمیر پریمئیر لیگ کے 2022 ایڈیشن کے دوران جموں جانباز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے لیے وائٹ بال فارمیٹس میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔
Advertisement