دوسرا ٹیسٹ؛ سری لنکا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، سیریز برابر ہونے کا خدشہ

69

دوسرا ٹیسٹ؛ سری لنکا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، سیریز برابر ہونے کا خدشہ

گال: سری لنکا نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے ہیں جس کے بعد سری لنکا کو 425 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

سری لنکا کو 425 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی دھنن جیا ڈی سلوا 74 رنز بناکر اب بھی کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement

سری لنکا کی دوسری اننگز

سری لنکا نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے ہیں جبکہ دھنن جیا ڈی سلوا 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ اور کپتان دمتھ کرونا رتنے 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 35، دنیش چندیمل 21، اوشادہ فرننڈو 19 اور دنتھ ویلا لیج نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور نسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور آغا سلمان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ کی فتح نے بہت اعتماد دیا، ڈریسنگ روم میں حوصلے بلند ہیں، بابر اعظم

Advertisement

پاکستان کی پہلی اننگز

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ صفر پر ہی گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، امام الحق نے 32 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور فواد عالم 24،24 بنانے میں کامیاب رہے ، کپتان بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5  جب کہ پربھات جے سوریا نے 3 اور اسیتھا فرننڈو، ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے سب سے بڑی اننگز دنیش چندیمل نے 80 رنز کی کھیلی جن کی اننگز کا اختتام محمد نواز کی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں کیچ دے کر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا

نیروشن ڈک ویلا 51، اوشادہ فرننڈو 50، دمتھ کرونارتنے 40 اور اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رمیش مینڈش 35 اور ڈی سلوا 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 2 اور نعمان علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }