شپاگیزا کرکٹ لیگ میچ کے دوران کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ

100

شپاگیزا کرکٹ لیگ میچ کے دوران کابل کرکٹ اسٹیڈیم  میں دھماکہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اےسی بی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کو ڈومیسٹک لیگ میچ کے دوران کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر ایک دھماکہ ہوا، جس میں چار افراد زخمی  ہوگئے۔

اے سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے کہا کہ گراؤنڈ میں شپاگیزا لیگ  کا میچ چل رہا تھا اسی دوران  ایک دھماکہ ہوا جس سے وہاں موجود چار شائقین زخمی ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سمیت کرکٹ بورڈ کے تمام حکام بالکل محفوظ ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }