بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی بہتری آئے گی، بابر اعظم

47

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جیسے بولنگ میں بھی بہتری آرہی ہے ویسے ہی بیٹنگ میں بھی بہتری  آئے گی۔

پاکستان  کرکٹ بورڈ کے (پی سی بی ) کے اکتالیسویں پوڈ کاسٹ میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سیریز کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے میچز میں بہت ٹف ٹائم دیا،  انگلینڈ کے ساتھ زیادہ تر میچز سنسنی خیز رہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے مقابلوں سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ بولرز نے دباؤکی صورتحال میں اچھی گیند بازی کی۔

عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس نے اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین کارکردگی دی۔آخری اوور میں وائیڈ یارکر کرنا آسان نہیں ہوتا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بطور کپتان کوشش کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاؤں، فیصلہ کن گھڑی میں کبھی کبھار فیصلے غلط بھی ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }