بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر، چھریوں کے وار سے مسلمان نوجوان قتل

62

بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر، چھریوں کے وار سے مسلمان نوجوان قتل

بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر، چھریوں کے وار سے مسلمان نوجوان قتل

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں نے چھریوں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورومیں 23 سالہ مسلمان نوجوان فاضل اپنے دوست کے ساتھ پیدل جارہا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں نے بغیرکسی وجہ کے افضل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کرنے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے فاضل کے مرنے کا انتظار کیا اور مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کو ٹھوکریں مارتے رہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود افضل کے قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }