کامن ویلتھ گیمز: مکسڈ اسکواش مقابلوں میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

70

 کامن ویلتھ گیمز میں مکسڈ اسکواش مقابلوں میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کی جانب سے مکسڈ اسکواش مقابلوں میں ناصر اقبال اور فائزہ ظفر نے حصہ لیا۔

پاکستان نے 10-11  اور 05-11 پوائنٹس   حاصل کرکے  سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ  جہاں آرا نبی نے چار سو میٹر فری اسٹائل میں اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر کیا۔

ویمنز ڈبلز بیڈمنٹن مقابلوں میں ماحور شہزاد اور غزالہ صدیقی کو شکست ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے قومی کھلاڑیوں کو 10-21 اور 13-21 سے شکست دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم بھی مسلسل تین میچز ہار کر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }