ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستانی ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں۔
Advertisement
©️ meets ©️#AsiaCup2022 pic.twitter.com/OgnJZpM9B1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2022
بھارتی ٹیم میں روہت شرما، ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ۔
Advertisement
ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
There’s definitely been some memorable matches between India and Pakistan in recent times.https://t.co/ugTyKUsBwu
— ICC (@ICC) August 28, 2022
قومی ٹیم بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں جیت کے لیے پُرعزم ہے جبکہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے، ہمارے فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں اور کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔
Advertisement
Advertisement