لِز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم منتخب

50

لِز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم منتخب

لِز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم منتخب

کنزرویٹیو پارٹی کی لِز ٹرس 81 ہزار 326 ووٹ لے کر برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کی لِز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔

رپورٹ کے مطابق لز ٹرس نے 81 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک نے 60 ہزار 399 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لز ٹرس نے ایک ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار تھا۔

لِز ٹرس منگل کو ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے لیے اسکاٹ لینڈ جائیں گی جس میں ملکہ نئے رہنما سے حکومت بنانے کے لیے کہیں گی جب کہ لز ٹرس 2015 کے انتخابات کے بعد کنزرویٹیو پارٹی کی چوتھی وزیر اعظم بنیں گیں۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے سات جولائی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ بورس جانسن کی قیادت میں وزیر خارجہ لِز ٹرس نے برطانیہ کے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹیکس میں اضافے کو ختم اور دیگر محصولات میں کمی کرکے کنونشن کو چیلنج کریں گی۔

تاہم بعض ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور لِز ٹرس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }