محمد رضوان کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
محمد رضوان کے حوالے سے فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان اور شاہنواز دھانی کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہوگی اور ان کے حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا جب کہ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان گذشتہ روز پاک بھارت میچ میں گھٹنے کی شدید تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا ایم آر آئی کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم محمد رضوان نے تمام تر تکالیف کے باوجود بھی بھارت کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جب کہ اس میچ میں انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دوسری جانب شاہ نواز دھانی کی فٹنس میں بھی پہلے سے بہت بہتری آئی ہے جب کہ میڈیکل ٹیم شاہ نواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔
Advertisement
شاہ نواز دھانی اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں بھارت کے خلاف میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔
Advertisement