الجزائری نوجوان نے بیک وقت دو شادیاں کرکے سب کو حیران کردیا
الجزائری نوجوان نے بیک وقت دو شادیاں کرلی ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 140 کلو میٹر دور ’سکیکدۃ‘ شہر سے تعلق رکھنے والے الرشید بودیوۃ نے بیک وقت دو شادیاں کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الرشید بودیوۃ نے حنان اور مریم نامی دو لڑکیوں سے بیک وقت شادیاں کیں ہیں جب کہ دونوں کی رخصتی بھی ایک ہی وقت میں ہوئی ہے۔
بیک وقت دو شادیاں کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے جب کہ کئی صارفین نے ان کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنقید کے بعد الرشید بودیوۃ نے سوشل میڈٰیا پر ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تنقید کو بلا جواز قرار دیا ہے۔
سوشل میڈٰیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ’میں نے کوئی ناجائز کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی میرا مقصد خواتین کو بدنام کرنا یا شہرت حاصل کرنا تھا، میں کسی کے بھی ساتھ برا نہیں چاہتا تھا‘۔
Advertisement
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی اور رخصتی کرنے پر اتنا زیادہ ہنگامہ ہوجائے گا جب کہ میری شادی کی تقریب رشتہ داروں اور احباب کی موجودگی میں ہوئی تھی۔
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی مالدار شخص نہیں ہوں اور نہ ہی میرے پاس اپنا مکان یا پلاٹ ہے، میں بس عام انسان ہوں لیکن دل کا مالدار اور پرعزم انسان ضرور ہوں۔
انہوں نے آخر میں پیار بھرے پیغامات بھیجنے والے صارفین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
Advertisement