ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں

برطانیہ میں 10روزہ سرکاری سوگ منانے کااعلان

72
لندن (اردوویکلی)::ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم  96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ان کی آخری رسومات کل بروز جمعہ لندن میں ادا کی جائیں گی، ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق   ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔۔ملکہ الزبتھ دوم کے اننتقال سے برطانیہ پر سے انکی 70سالہ طویل بادشاہت کاخاتمہ ہوگیا۔اب شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ کاعہدہ سنبھالیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند دن سے ملکہ کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں ڈاکٹرز نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔جبکہ برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی ملکہ الزبتھ دوم کی تشویش ناک صحت کی تصدیق کی گئی۔ طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت میں منتقل کرنا پڑا۔  خاندان کے تمام افراد شاہی محل پہنچنا شروع ہو گئے تھے ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج  شہزادہ ولیم ، کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ چارلس پہلے سے ہی ملکہ کے پاس موجود تھے۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی  بالمورال شاہی محل پہنچ چکے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }