کون بنےگا ایشیا کی کرکٹ کا سلطان؟ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج فائنل معرکہ

50

ایشیا کپ 2022 کی ٹرافی پاکستانی شاہینز اٹھائیں گے یا سری لنکن لائنز ؟ اس کا فیصلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوجائے گا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا ٹکرائیں گے۔

فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے دبئِی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا نے فائنل سے دو دن قبل پاکستان کو آخری سپر فور میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

پاکستان سپر فور مرحلے کے دیگر دونوں میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔

Advertisement

جبکہ سری لنکا کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شکست دی لیکن اس کے بعد وہ لگاتار چار اور سپر فور مرحلے کے تمام تین میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں۔

 

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }