
یمن کے جنوبی شہر تعیز میں اقوام متحدہ کے ایک ملازم کے قتل کی تحقیقات کرنے والے یمنی سیکیورٹی اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کو اس واقعے سے امن و امان کی بحالی کے لیے مقامی سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عدنان المحیا پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے اسی شہر میں گزشتہ ماہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے کارکن مُعیاد حمیدی کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقاتی کمیٹی میں عدنان المحیا بھی شامل تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کے ان دونوں واقعات کی تاحال کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔