متاثرین سیلاب کی مددپرشیخ نہیان بن مبارک کاشکریہ(وزیراعظم شہبازشریف)۔

آپ کی فراخ دلانہ مدد اہل پاکستان ہمیشہ یاد رکھیں گے: وزیراعظم

109
شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیئے 10ملین ڈالرکاعطیہ
وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف کاشیخ نہیان کوٹیلی فون، شکریہ اداکیا
آپ کی فراخدلانہ مدد اہل پاکستان ہمیشہ یاد رکھیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد(اردوویکلی)::وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون ،سیلاب متاثرین کے لئے 10ملین ڈالرکی بڑی مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کیاوزیراعظم نے  سیلاب متاثرین کی مدد اور ان سے اظہاریکجہتی کے جذبے  پرشیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کوخراج تحسین پیش کیا۔یادرہے شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر اب تک کا سب سے بڑا عطیہ دیا ہے۔آپ نے پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت دیا ہے۔آپ کی مدد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک کو سیلاب سے ہونے والی تاریخی تباہی اور متاثرین کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیاشیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیااورمشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }