ایران نے صیہونی ریاست اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنانے والا ڈرون تیار کرلیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا ہے۔
ایرانی فوج حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے تاہم نئے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ڈرون کے حوالے سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقامی طورپر تیار کردہ ڈرون کے ذریعے اسرائیلی شہر تل ابیب اور ہائفہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر عالمی پابندیوں اور تنقید کا سامنا ہے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی تجدید سے متعلق معاملات بھی التوا کا شکار ہیں۔
Advertisement