بھارتی پولیس نے آصف اور شاداب کو ٹریفک آگاہی کیلیے استعمال کرلیا

45

بھارتی پولیس نے آصف علی اور شاداب خان کی ٹکر کو ٹریفک آگاہی کیلئے استعمال کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستانی فیلڈر آصف علی اور شاداب خان نے باؤنڈری لائن پر سری لنکن بلے باز راجا پکسے کا کیچ پکڑنے کی ناکام کوشش کی تھی، اس دوران دونوں فیلڈر آپس میں ٹکراگئے تھے جس سے نہ صرف کیچ ان سے چھوٹ گیا بلکہ گیند بھی باؤنڈری لائن کے پار چلی گئی اور چھکا ہوگیا۔

Advertisement

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر اور بہترین فیلڈرز میں شمار ہونے والے شاداب خان نے راجا پکسے کا اس سے پہلے بھی ایک کیچ چھوڑا تھا جس پر انہوں نے گزشتہ روز شائقین کرکٹ سے معافی مانگتے ہوئے شکست کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بھارتی پولیس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں آصف علی اور شاداب خان کی کیچ پکڑنے کے دوران ٹکر کو ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

دہلی پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور شاداب کی ٹکر سے کیچ چھوٹنے کی ویڈیو کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کیا۔

دہلی پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’’اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو‘‘۔

دہلی پولیس کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ  روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے آصف علی اور شاداب خان کی کیچ چھوڑنے کی ویڈیو کے ذریعے پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھر پور رد عمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایک صارف نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے دوران بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کی جانب سے آصف علی کا کیچ چھوڑنے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ’’ اے بھائی ذرہ دیکھ کر پکڑو‘‘۔

Advertisement

 

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }