امریکی سینیٹر کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

94

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیو جرسی میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر باب مینینڈیز نے کہا کہ امریکی حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے انسانی بنیادوں پر 53 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے لیکن یہ ایک بالٹی میں گرنے کے مترادف ہے۔

امریکی سینیٹر کا پاکستانیوں کیلئے عارضی تحفظ کی حیثیت (ٹی پی ایس) کی فراہمی کا مطالبہ

امریکی سینیٹر نے امریکا میں مقیم اور بحفاظت وطن واپس نہ آنے والے پاکستانیوں کے لیے عارضی تحفظ کی حیثیت (ٹی پی ایس) کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

سینیٹر باب مینینڈیز نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے یہ کیس صدر بائیڈن کے سامنے رکھیں گے، ہمیں امریکی کانگریس سے پاکستان کے لیے ڈیزاسٹر ریلیف پیکج لینا ہے اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے قومی ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی انتظامیہ پر زور دیں گے کہ وہ انٹرنیشنل ریڈکشن ایکٹ سے پاکستان کی مالی مدد کرے جو گلوبل کلائمیٹ ایکشن کو آگے بڑھائے گا۔

پاکستانی سفیر کا پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر امریکی حکومت کا شکریہ

اس موقع پر پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سینیٹر مینینڈیز، امریکی کانگریس اور امریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے ابتدائی مرحلے کے لیے بروقت امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو متعدد بار بار اور مہلک موسمیاتی آفات کی لعنت سے بچانے کے لیے ایک بین الاقوامی حکمت عملی کی ضرورت ہے اور اس تناظر میں امریکا کو قیادت کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستانی ایلچی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اصل چیلنج اس وقت سامنے ہے جب ہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زندگی کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر نو، بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور بحالی، فصلوں کی زمین پیدا کرنے، کاشت کرنے اور مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عطیات جمع کرنے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }