قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد تیسری بیٹی کے باپ بن گئے۔
محمد عامر نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔
محمد عامر نے بیٹی کا نام ’آئرہ عامر‘ رکھا ہے۔
Alhumdulillah we are blessed with a baby girl ayra amir. pic.twitter.com/pW5y47JvUM
Advertisement
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 21, 2022
خیال رہے کہ محمد عامر کی اس سے قبل بھی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام ’منسا عامر ‘اور ’زویا عامر ‘ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار اداکرنے والے محمد عامر ان دنوں کیریبئن پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھا ہوا ہے۔
Advertisement