جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ، نیلامی میں ناکامی پر ٹیمبا باؤما مایوس

149

 جنوبی افریقہ کی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹیمبا باؤما فرنچائز کا اعتماد حاصل نہ کرنے پر سخت مایوس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سفید گیند کے کپتان ٹیمبا باؤما نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی نیلامی میں بولی لگانے میں ناکام رہنے پر مایوس ہیں۔

ٹیمبا باؤما کا کہنا تھا کہ میں جھوٹ بولوں گا اگر میں کہوں کہ میں مایوس نہیں ہوں۔

ٹیمبا باؤما نے جنوبی افریقی ٹیم کے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے بھارت روانگی سے قبل ایک میڈیا کانفرنس میں کہا۔

ٹیمبا باؤما  نے کہا کہ میں مایوسی محسوس کرتا ہوں اور مایوس ہو جاتا ہوں، لیکن اب وقت گزر گیا ہے اور اب ہماری توجہ بھارت کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے۔

Advertisement

باؤما اور آل راؤنڈر اینڈائل پھہلوکوایو بھارت جانے والے اسکواڈ کے واحد رکن تھے جنہیں جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نیلامی کے دوران نہیں خریدا گیا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں کی لیگ میں 50 ہزار امریکی ڈالرز کی بنیادی قیمت مقرر کی گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے دورہ بھارت میں شامل دو کھلاڑیوں فاسٹ باؤلر سیسندا مگالا اور بیٹر ڈوناون فریرا فرنچائز مالکان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }