مختصر فارمیٹ کی کامیاب جوڑی کا اعزاز بابر اور رضوان کے نام

49

انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے مختصر فارمیٹ کی کامیاب جوڑی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 203 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے کامیاب جوڑی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں نے بھارتی جوڑی کا ریکارڈ توڑا، جو شیکھر دھون اور روہت شرما نے بنایا تھا۔

شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 36 اننگز 1800 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Advertisement

محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی کے مابین اوسط پارٹنر شپ اسکور 52 رنز سے زائد ہے، اور یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1800 رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ رضوان اور بابر کی جوڑی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }