فلپائن کے جزیروں میں خطرناک سمندری طوفان ’نورو‘ کی آمد کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد نے علاقے سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے مشرقی جزیروں میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔
سمندری طوفان نورو کے باعث مرکزی جزیرے لوزون پر 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اس جزیرے میں ملک کی 110 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ آباد ہیں۔
پیشن گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ طوفان دھماکہ خیز شدت کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس نے لوزون کے مغرب میں اپنے ابتدائی اثرات دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طوفان لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور خطرناک طوفان کا سبب بن سکتا ہے۔
Advertisement
حکام کے مطابق علاقے سے 8 ہزار سے زیادہ لوگوں کو پہلے ہی اس کے راستے سے نکالا جا چکا ہے، جبکہ حکام نے دارالحکومت منیلا کے علاقوں میں سنگین سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔
موشم کی پیش گوئی کرنے والے ایک ماہر روب گیل نے ایک خبررساں ادارے کو بتایا کہ طوفان کی رفتار 24 گھنٹوں میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ بڑھ گئی اور اس کی بڑھتی ہوئی رفتار انتہائی خطرناک ہے۔
فلپائن کی موسمی خدمت نے لوزون کے لیے ونڈ سگنل فائیو کی وارننگ جاری کی ہے جو کہ سب سے زیادہ انتباہی سطح ہے جو ’نورو‘ کو ایک سپر ٹائی فون کے طور پر ظاہر کرتی ہے۔
فلپائن کی نیشنل پولیس کے سربراہ جنرل روڈولفو ازورین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انخلاء کے احکامات پر عمل کریں۔
Advertisement