کراچی کے شائقین کرکٹ نے ریکارڈ قائم کردیا

67

کراچی کے شائقین کرکٹ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے گئے۔

چاروں میچز میں نیشنل اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 26 ہزار 550 شائقین میچ دیکھنے آئے جو ریکارڈ 95.3 فیصد شرح بنتی ہے۔

پی سی بی نے پہلے میچ کی گیٹ منی ایک کروڑ 30 لاکھ روپے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کروائے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور بقیہ تین میچز 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }