بھارتی ویمینز ٹیم کی کھلاڑی کا بیگ لندن کے ہوٹل سے چوری

51

بھارتی ویمینز کرکٹ ٹیم کی رکن تانیہ بھاٹیہ نے کہا ہے کہ لندن میں ہوٹل کے کمرے سے ان بیگ نامعلوم چور نے چوری کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تانیہ بھاٹیہ نے اس چوری کی اطلاع ٹوئٹر پر دی، انہوں نے ہوٹل کی سیکیوریٹی کے حوالے سے لکھا کہ یہ ہوٹل غیر محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ انگلینڈ کا اختتام فاتحانہ انداز میں کیا انہوں نے میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔

لارڈز میں گزشتہ میچ کے بعد سے کافی تنازعہ ہوا جہاں بھارت کی دیپتی شرما نے انگلینڈ کی شارلٹ ڈین کو نان اسٹرائیکر کے آخر میں رن آؤٹ کیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین تانیہ بھاٹیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میریئٹ ہوٹل لندن میڈا ویل کی انتظامیہ میں حیران اور مایوس ہوں کیونکہ کوئی میرے ذاتی کمرے میں داخل ہوا اور نقدی، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات کے ساتھ میرا بیگ چرا لیا۔

Advertisement

تانیہ بھاٹیہ نے کہا کہ اس معاملے کی جلد تحقیقات اور حل کی امید ہے، انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی پوسٹ ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ پسندیدہ ہوٹل پارٹنر میں سیکیورٹی کی اس طرح کی کمی حیران کن ہے امید ہے کہ وہ بھی اس کا نوٹس لیں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے کرکٹر تانیہ بھاٹیہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

یاد رہے کہ تانیہ بھارت کی ویمینز اسکواڈ کا حصہ تھیں لیکن ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں سے کسی میں بھی شامل نہیں ہوئیں وہ 6 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی کھیلی تھی۔

تانیہ بھاٹیہ وکٹ کیپر بلے باز نے 19 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }