کرتارپور میں پرانے دوستوں کی بے مثال ملاقات
لاہور: کرتار پور میں پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم نے اپنے پرانے دوست اور سابق بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی سے ملاقات کی ہے۔
برصغیر کے لیجنڈری اسپنر بشن سنگھ بیدی نے کرتارپور صاحب کا دورہ کرکے بھرپور دن گزارا جب کہ کرتارپور میں پرانے دوستوں کی بے مثال ملاقات نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم نے سابق بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران اتنخاب عالم نے بشن سنگھ بیدی کے لئے ’لوئی آرمسٹرونگ‘ کا گانا بھی گایا۔
Advertisement
کرتارپور میں پرانے دوستوں کی بے مثال ملاقات
#Cricketer #Friendship pic.twitter.com/e24kuhE2RS— Kashan (@KashanJornalist) October 4, 2022
سابق کپتان انتخاب عالم کہتے ہیں بیدی صاحب ایک دن کے ویزے پر کرتار پور صاحب آئے تھے جب انہوں نے فون کر کے بتایا تو ملاقات کے لیے آگیا۔
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ہم سب نے لنگر بھی ایک ساتھ کھایا، ہمارا تعلق 50 سال پرانی دوستی پر محیط ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جوانی کے دنوں میں مجھے ’لوئی آرمسٹرونگ‘ گلوکار بہت پسند تھا، جب بیدی صاحب نے یاد کرایا تو یہ گانا گنکنایا۔
Advertisement