نیوزی لینڈ کی سردی نے قومی کھلاڑی کی چیخیں نکال دیں

68

نیوزی لینڈ کی سردی نے قومی کھلاڑی کی چیخیں نکال دیں

سہ فریقی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کھلاڑی ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے کے لیے گذشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا مقابلہ بنگلادیش اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج ایک روز آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

نیوزی لینڈ سے قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابر اعظم اور حارث رؤف کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہائے امی جی سردی‘۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں نے گرم سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے اور مزے مزے کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر بروز جمعہ سے ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سہ فریقی سیریز کے میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے جو کہ 14 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

سیریز کا دوسرا میچ 8 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

چوتھا میچ 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوگا جب کہ پانچواں میچ نیوزی لینڈ اور بنگلادیش اور چھٹا میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }