بل گیٹس سے طلاق کے ایک سال بعد سابقہ اہلیہ نے بڑے الزامات لگائے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے کہا کہ میرے پاس کچھ ایسی وجوہات تھیں کہ میں اس شادی کو مزید برقرار نہیں رکھ سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے بارے میں عجیب بات یہ ہے کہ اس نے مجھے وہ کرنے کی رازداری دی جو مجھے کرنے کی ضرورت تھی۔
میلنڈا فرنچ نے کہا کہ بہت مشکل تھا ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا جسکو ہر دن اپنی بہترین شخصیت دکھانے کی ضرورت پڑتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں صبح 9 بجے رو رہی ہوتی تھی تو 10 بجے ویڈیو کانفرنس میں اسی کے سامنے بیٹھنا پڑتا تھا اور یہ بھی ظاہر کرنا ہوتا تھا کہ ہمارے بیچ سب ٹھیک ہے تو یہ مشکل تھا۔
Advertisement
واضح رہے کہ بل گیٹس اور انکی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے1994 میں شادی کی تھی اور تقریباً 30 سال بعد مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا لیکن وہ اپنی فاؤنڈیشن، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ چلاتے رہیں گے۔
Advertisement