پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل ترانہ جاری

67

پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل ترانہ جاری

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ آج سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہی ہے جس کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جس میں چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

لیگ کا آفیشل ترانہ آج ریلیز کردیا گیا ہے جس کو طلال قریشی نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس ترانے کو طلحہ انجم، طلحہ یونس اور نتاشا نورانی نے تحریر اور کمپوز کیا ہے۔

جونیئر لیگ کے آفیشل ترانے میں ینگ سٹنرز اور جسٹن بیبس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

واضح رہے کہ پی جے ایل میں بہاولپور رائلز، گوجرانوالہ جائنٹس، گوادر شارکس، حیدرآباد ہنٹرز، مردان واریئرز اور راولپنڈی رائڈرز کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

پاکستان جونیئر لیگ میں جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے جب کہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ میں کل 19 میچز کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 21 اکتوبر ہوگا، ایونٹ کے راؤنڈز میچز میں ہر ٹیم کا دوسری ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }