رضوان کو اپنا منصوبہ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے، شاہد آفریدی

39

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے محمد رضوان کی پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ رضوان کو اپنا منصوبہ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سلامی بلے باز محمد رضوان نے 78 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 167 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے باوجود محمد رضوان تنقید کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کی ٹیم موجودہ وقت میں نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیل رہی ہھے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم اینڈ کمپنی کا سامنا بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم سے ہوا۔ جس میں پاکستان نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اس میچ میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے 78 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان کا ٹوٹل 167 تک پہنچا۔

اس اننگ کے باوجود محمد رضوان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، اور ناقدین ان کے کم اسٹرائک ریٹ پر بات کر رہے ہیں۔

Advertisement

محمد رضوان کے 50 گیندوں پر 78 رنز کی اننگ پر کئی مداح اور ناقدین طنز کر رہے ہیں، اس تنقید پر شاہد آفریدی فوراً محمد رضوان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی پر محمد رضوان کی حمایت مین کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ بلے بازی کر رہے ہیں یا پھر گیند بازی، ایک اچھی شروعات اہم ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان ٹیم کو اچھی شروعات دے رہے ہیں، لیکن صرف دو کھلاڑی میچ کو نہیں جتا سکتے۔ وہاں 11 کھلاڑی ہیں، 6 بلے باز کھیل رہے ہیں، آپ کم از کم تین بلے بازوں سے اچھے اسکور کی امید کرسکتے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے رضوان کو مشورہ دیا کہ اسے اپنا منصوبہ بندلنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسے کسی کو بھی سننا نہیں چاہئے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }