محمد رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان

70

محمد رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں انہوں نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جب کہ ان کے مسجد میں پہنچنے پر کئی لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

محمد رضوان کے ہمراہ مڈل آرڈر و بیٹر افتخار احمد بھی موجود تھے جب کہ محمد رضوان کے بیان نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

Advertisement

محمد رضوان نے اپنے بیان میں اللہ پر یقین کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جس کو شرکاء نے بہت پسند کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم منگل کو نیوزی لینڈ کے مدقابل ہوگی جب کہ کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن کل شیڈول ہے اور آج مکمل آرام کا دن مہیا کیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }