ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بمرا کی جگہ محمد شامی اسکواڈ میں شامل

111

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے انجرڈ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی بولنگ لائن کو ورلڈکپ سے پہلے اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے دو اہم بولر میگا ایونٹ سے پہلے ہی ان فٹ ہوکر اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر دیپک چاہر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان تھا تاہم وہ بھی ان فٹ ہوگئے جس کے بعد اب تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ محمد شامی ایک تجربہ کار فاسٹ بولر ہے اور وہ آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیل چکے ہیں، ان کے تجربہ سے ہمیں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جسپریت بمرا ہ ایک معیاری بولر ہیں جو کئی برسوں سے بھارت کے لیے اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن انجریز ہوتی رہتی ہیں اور ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود ہم بمرا کو اسکواڈ میں شامل نہیں کرسکے۔

Advertisement

رویت شرما نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ ورلڈ کپ اہم ہے لیکن ہمارے لیے بمراہ کا کیریئر ورلڈکپ سے بھی زیادہ اہم ہے کیوں کہ ان کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اس لیے ہم کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }