ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیدر لینڈز کی یو اے ای کو شکست
گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
UAE have won the toss and opted to bat 🪙#UAEvNED | https://t.co/sD75sGYNF1 pic.twitter.com/cLRl99f7HB
— ICC (@ICC) October 16, 2022
Advertisement
اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے۔
Netherlands do well to restrict UAE to 111/8 in their 20 overs #UAEvNED | https://t.co/sD75sGYNF1 pic.twitter.com/NiQsgOcbuG
— ICC (@ICC) October 16, 2022
Advertisement
یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم 41 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ورتایا اروند 18 اور کاشف داؤد 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Advertisement
نیدر لینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فریڈ کلاسش 2 جب کہ ٹم پرینگل اور رولف وین ڈر مروی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل ہدف مکمل کرلیا جب کہ میکس او ڈاؤڈ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔
An incredible opening day of the #T20WorldCup comes to an end
Netherlands cross the finish line in yet another thrilling contest!#UAEvNED | https://t.co/sD75sGYNF1 pic.twitter.com/Kh8yIBhSeJ
— ICC (@ICC) October 16, 2022
Advertisement
علاوہ ازیں کولن ایکرمین 17، کپتان اسکوٹ ایڈورڈ 16، ٹم پرینگل 15 اور بس ڈی لیڈز 14 رنز پویلین لوٹے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 3، باسل حمید، ظہور خان اور افضل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایونٹ کے پہلے اپ سیٹ کے ساتھ نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی تھی۔
An iconic win to mark the beginning of ICC Men’s #T20WorldCup 2022
Watch the complete highlights https://t.co/g8WCpiCQdz#SLvNAM pic.twitter.com/8ZLQQhE84h
Advertisement
— ICC (@ICC) October 16, 2022
Advertisement