بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین سابق کپتان محمد اظہرالدین کے والد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیز الدین کا منگل کو انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 94 سال تھی ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین کے اہل خانہ نے بتایا کہ اظہر الدین کے 94 سالہ والد محمد عزیز الدین کا انتقال ہو گیا ہے۔
محمد اظہرالدین کے قریبی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ان کے والد کی نماز نماز جنازہ بدھ 19 اکتوبر کو ظہر کی نماز کے بعد بنجارہ ہلز میں واقع مسجد بقیع میں ادا کی جائے گی.
جبکہ محمد اظہر الدین کے قریبی ذرائع کے مطابق محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیزالدین کی تدفین راج محلہ رامکوٹ میں ہوگی.
Advertisement
محمد اظہرالدین کے اہل خانہ کے مطابق محمد عزیز الدین گزشتہ چند عرصے سے صحت کے مسائل سے نبرد آزما تھے۔
Advertisement