ڈالر نے بھارتی روپیہ کو چاروں شانے چت کردیا

63

ڈالر نے بھارتی روپیہ کو چاروں شانے چت کردیا

ڈالر نے بھارتی روپیہ کو چاروں شانے چت کردیا

Advertisement

ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جب کہ ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایک ڈالر 83 روپیہ کا ہوگیا ہے جو کم ترین سطح ہے جب کہ آج دن کے آغاز پر بھارتی روپیہ 82.30 روپے پر کھلا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ کی مسلسل تنزلی کے باعث ریزو بینک آف انڈیا نے ڈالر خریدیں ہیں تاکہ بھارتی روپیہ مستحکم ہوسکے۔

واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بھارت میں مہنگائی کا سونامی آئے گا جب کہ اشیائے ضروریہ پہلے ہی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بھارتی تاجر کا کہنا تھا کہ دو پبلک سیکٹرز انٹر پرائزز نے تیل کی برآمدات کے لیے بڑی تعداد میں ڈالر مانگے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کورونا وبا کے آغاز سے ہی بھارتی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت میں ڈالر کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }