بھارت میں غربت کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہوگئی

111

بھارت میں غربت کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہوگئی

بھارت میں غربت کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہوگئی

نئی دہلی: بھوک و افلاس کی عالمی درجہ بندی نے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی پول کھول دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بھارت سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے جس کی معیشت کو 5 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا خواب پورا ہونے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھوک و افلاس کی عالمی درجہ بندی نے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہیں۔

Advertisement

سال 2022 کے گلوبل ہنگر انڈیکس سے بھارت کی زمینی حقیقت کا پتہ چلتا ہے، اس انڈیکس میں 121 ممالک کی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں بھارت کا 107 واں نمبر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں جب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو بھارت کا اسکور 29.1 تھا اور اس بار یہ 28.2 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیکس جتنا کم ہوتا ہے غربت کی سطح اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ حالت یہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں صرف ایک ہی ملک بھارت سے نیچے ہے جو جنگ زدہ افغانستان ہے۔

سوچنے کی بات ہے کہ جنگ سے تباہ ہونے والے افغانستان کی درجہ بندی 109 ہے جو بھارت سے زیادہ خراب نہیں ہے۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ بھارت کی درجہ بندی اتنی خراب ہے۔

بہت سے ماہرین کہتے رہے ہیں کہ بھارت میں فاقہ کشی کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ چونکہ بھوک میں اضافہ محض ایک علامت ہے اور اس کی اصل وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }