وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کا روسی،جرمن اور افغان سفیروں سے ویڈیو کال پر رابطہ

251

(وام)۔۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے روسی سفیر سرگئی کزنتوف، جرمنی کے سفیر ارنسٹ پیٹر فشر اور افغان قونصل جنرل مسعود عزیزی کی متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ شیخ عبد اللہ نے ان تینوں سفارتکاروں کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کی اور متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کی وطن واپسی میں وزارت خارجہ کی کوششوں میں تعاون کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ عبداللہ نے کہا کہ ان کا تعاون دنیا کی تمام اقوام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ COVID-19 وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے تینوں ممالک کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے ان ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے سیکرٹری اطلاعات خالد بلھول الفلاسی اور وزارت خارجہ کے دبئی آفس کے ڈائریکٹر شیخ مکتوم بن بطی آل مکتوم بھی ملاقات میں شریک تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }