ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بارش نے بنگلادیشی ارمانوں پر پانی پھیر دیا

64

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اہم ترین میچ  بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے ابتدائی 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے کہ اس دوران بارش شروع ہوگئی اور میچ روکنا پڑگیا۔ بعد ازاں بارش کے باعث ڈرک ورتھ لوئس قانون کے تحت بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا۔

بنگلادیشی اوپننگ بلے باز لٹن داس نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 21 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وہ 27 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

بنگلادیش کے دوسرے اوپنر نجم الحسن شنٹو25 گیندوں پر 21 رنز کی سست اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شکیب الحسن صرف 13 رنز ہی بناسکے جب کہ عفیف حسین کی اننگز بھی صرف 3 رنز تک محدود رہی۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کپتان روہت شرما صرف 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ  سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 3، کپتان شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }