ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگر مگر کے بعد بالآخر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگر مگر کے روایتی جملوں سے کامیابی حاصل کرنے پر مزاحیہ میمز پوسٹس کی ہیں جو وائرل ہو چکی ہیں۔
صارفین کی مزاحیہ میمز کے علاوہ سابق کھلاڑیوں نے بھی میمز کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
What a beautiful moment between the captains of Netherlands & Pakistan.
They got us into the semifinals. We ensured their entry into next T20 World Cup. pic.twitter.com/FC13lteSwNAdvertisement
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 6, 2022
پاکستان نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے آخری سپر 12 میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 127 رنز تک محدود کیا، تیز گیند باز شاہین آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
Yeh hoti hai entry pic.twitter.com/AgqMUqvDDy
Advertisement
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 6, 2022
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 18.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کے ساتھ گروپ 2 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
Pakistan cricket. Believe it or not. pic.twitter.com/hTx0AXaSnv
Advertisement
— Switch Hit (@_SwitchHit) November 6, 2022
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا کریڈٹ نیدر لینڈ کو جاتا ہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپ سیٹ جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔
پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر جوش کو چھپا نہ سکے اور ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کا مذاق اڑانے کے لیے بہت سے میمز پوسٹ کیے، کیونکہ انہوں نے سیمی فائنل میں پاکستان کے لیے راہ ہموار کی۔
The message is loud and clear from @KNCBcricket to @TheRealPCB Make sure that you WIN so we finish 4th…. #PAKvsBAN #ICCT20WorldCup pic.twitter.com/Q0AL6zwlOP
Advertisement
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 6, 2022
شعیب اختر نے ٹوئٹ کیا کہ ہالینڈ اور پاکستان کے کپتانوں کے درمیان کتنا خوبصورت لمحہ تھا انہوں نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچایا اور ہم نے ان کا اگلے ورلڈ کپ میں داخلہ یقینی بنایا۔
بھارت کے سابق بلے باز وسیم جعفر، جو کرکٹ میچوں کے حوالے سے لطیفے اور میمز پوسٹ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، نے شرم محسوس نہیں کی اور کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی
Advertisement
Pakistan and Bangladesh fans right now #SAvNED #PAKvBAN #T20WorldCup pic.twitter.com/gxuxJS9KF7
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) November 6, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کے میچ پر تھی، نیدر لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی 13 رنز سے شکست کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر گروپ 2 سے بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
scenes pic.twitter.com/Hw8oUcCEiR
Advertisement
— Asdagfirullah (@iamasaday) November 6, 2022
پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4-22 کے کیریئر کے بہترین اعداد و شمار کے ساتھ آج ’مارو یا مرجاؤ‘ کے مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
Advertisement