غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ کویت میں سات افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت کے باوجود کویت نے چار کویتی، ایک پاکستانی، ایک شامی اور ایک ایتھوپیا کو پھانسی دے دی گئی۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سات افراد کو اجتماعی پھانسی دی گئی ہے، کویت نے انسانی حقوق کی جانب سے ان افراد کی معافی کی اپیلیں بھی مسترد کر دی تھی۔
واضح رہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کویت نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیا ہے۔
آج جن قیدیوں کو پھانسی دی گئی ان میں چار کویتی، ایک پاکستانی، ایک شامی اور ایک ایتھوپیا تھا۔ سات افراد میں سے دو خواتین بھی شامل تھیں۔
Advertisement
واضح رہے کہ 25 جنوری 2017 کے بعد یہ پہلی پھانسی تھی، جب ڈھائی صدیوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے شاہی علی الصباح خاندان کے ایک فرد سمیت سات افراد کو بھی پھانسی دی گئی۔
ممتاز حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو پھانسیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کے حق اور حتمی ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سزا کی خلاف ورزی ہیں” اور کویت کو سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے۔
ایمنسٹی کی ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر آمنہ گیلالی نے ایک بیان میں کہا کہ کویتی حکام کو فوری طور پر پھانسیوں پر ایک باضابطہ موقوف قائم کرنا چاہیے۔
سزائے موت کی سزا خلیجی خطے بالخصوص ایران اور سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر رائج ہے۔
رواں سال مارچ میں سعودی عرب نے ایک ہی دن میں 81 افراد کو پھانسی دی، یہ مملکت کی جدید تاریخ میں سب سے زیادہ معروف اجتماعی پھانسی ہے۔
Advertisement