چین؛ آنگیانگ کی فیکٹری میں آتشزدگی، 38 افراد ہلاک
چینی صوبے خنان کے شہر آنگیانگ کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں 36 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے خنان کے شہر آنگیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آنگیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے جب کہ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 38 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Advertisement
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر 63 فائرٹینڈرزنے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا ہے تاہم فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پبلک سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آتشزدگی کا شکار فیکٹری سے کچھ مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے لیکن ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔
Advertisement