یوبی ایل مصفح برانچ میں یواے ای کے 51ویں قومی دن کی تقریب

بنک کی سینئیرانتظامیہ اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازکاروباری شخصیات کی شرکت

139
: ۔51ویں قومی دن کی مناسبت سے یوبی ایل مصفح برانچ میں پروقارتقریب کا اہتمام
تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی پنجاب گروپ چوہدری نوازرشیدریحانیہ تھے 
جنرل مینجریوبی ایل یواے ای زاہدحسین نے مہمان خصوصی کے ساتھ کیک کاٹا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روز یوبی ایل، مصفح برانچ میں یواے ای کے 51ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک رنگارنگ پروقارتقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں جنرل مینجریونائٹڈ بنک لمیٹڈ(یوبی ایل)زاہد حسین،ہیڈۤ آف ریٹیل بنکنگ یواے ای ملک عمران ،برانچ مینجرڈیرہ برانچ دبئی امان گل،برانچ مینجرمصفح عزیزخان بنگش ،سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات،چوہدری نوازرشیدریحانیہ، میاں امجد جاوید،چوہدری زاہد کرنانہ،مسٹر علی ،ارشد چوہدری،عین الحق،مسڑ عمران،مسٹر فیصل اور یوبی ایل صارفین کی ایک بڑی تعدادنے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ تھے تقریب کاباقاعدہ آغازیواے ای کے قومی ترانے سے ہوابعد ازاں جنرل مینجر یوبی ایل زاہدحسین نے مہمان خصوصی چوہدری نوازرشیدریحانیہ اوردیگرکاروباری شخصیات میاں امجد جاویدکے ہمراہ قومی دن کاکیک کاٹا،مہمانوں کی تواضع یواے ای کے روائتی کھانوں سے کی گئی جبکہ بنک کی برانچ کویواے ای کے قومی پرچموں اورجھنڈیوں سے سجایاگیاتھامیزبان تقریب برانچ مینجرعزیزخان بنگش نے برانچ عملہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }