نئے آئی فون کی لانچ میں تاخیر کا امکان
ہر سال ماہ ستمبر میں ایپل اپنے نئے آئی فون متعارف کراتی ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی وباء نے اس منصوبے پر پانی پھیردیا ہے
ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق ایپل کے آئی فون کا نام ’آئی فون12 ہوگا، ستمبر میں لانچ نہیں ہوگا۔ اس نئے فون کی لانچ میں کچھ ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق براڈ کام سی ای او ہوک ٹان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کی ایک بڑی موبائل کمپنی کو ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے تاخیر کا سامنا ہے۔ ۔جاپانی سائٹ نکائی نے مارچ میں کہا تھا کہ نئے آئئی فون کو متعارف کرانے میں کئی ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ سب رپورٹس میں تاخیر کا باعث کورونا وائرس کی وبا کو ہی قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیوائسز کی تیاری کا عمل سست ہوگیا ہے۔ ۔ان فونز میں بیٹری کی استعداد بڑھائی جاسکتی ہے